حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام خریدیں گے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے تعلقات کی بحالی کے منصوبے کے بعد اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکام کے درمیان ایئر ڈیفنس سسٹم سے متعلق مفاہمت کی قرارداد پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اسرائیل نے اس سے قبل ایک اور مسلم ملک مراکش کے ساتھ ڈرون طیاروں کے پروڈکشن پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے اور اب وہ تین دیگر مسلم ممالک کو تیار شدہ ریڈار سسٹم کی فروخت کا جائزہ لے رہا ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مراکش نے ناجائز صیہونی حکومت سے دسیوں ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔